ہشام انعام نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہشام انعام نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی
ہشام انعام نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے لئے خیبر پختونخواہ سے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔

ہشام انعام نے کہا کہ 9 مئی کو دہشتگردی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی ہوگی، نہیں چاہتا میرا نام غداروں کی فہرست میں آئے۔

سابق صوبائی وزیر گزشتہ 10 ماہ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پاک فوج مخالف بیانیے پرنالاں تھے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑ دی

واضح رہے کہ اس سے قبل اجمل وزیر نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی چنیوٹ کے ضلعی صدر ذوالفقارعلی شاہ بھی پی ٹی آئی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔