حسن علی پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں سے دستبر ار، واپس آنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن علی پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں سے دستبر ار، واپس آنے کا فیصلہ
حسن علی پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں سے دستبر ار، واپس آنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابو ظہبی:فاسٹ بولر حسن علی پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں سے دستبر ار ہوگئے وہ خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلان کیا کہ حسن علی بقیہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں وہ ببل سے باہر چلے گئے۔پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے بتایاکہ فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

دوسری جانب یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو مین پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کردیا ہے، پاکستان میں جنریٹر کے لقب سے پرانے جانے والے فاسٹ بولر حسن علی نے 8.92کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی کرکٹر حسن علی کے علاوہ رواں ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اور سری لنکا کے پراوین جیاوکراما کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ماہِ مئی کیلئے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی فہرست میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر حسن علی کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Related Posts