ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی متنازع اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے خود کو تبدیل کرنے کی ٹھان لی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔
عرفی جاوید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں:پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبریں، ساتھی اداکار نے حقیقت بتادی
ان کی اس معذرت پر جہاں کچھ صارفین نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کے طور پر یہ بات کہہ رہی ہیں۔