حارث رؤف انجرڈ، بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انجری کے باعث ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بولنگ نہیں کروائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہوگئے ہیں لہذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے، حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا میں کسینو جانیوالے 2 پی سی بی عہدیداروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز ہوگیا

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے تاہم ایم آر آئی میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا، ٹیم میڈیکل پینل حارث رؤف کا مسلسل معائنہ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ آج دوبارہ وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں کل بارش کے باعث روکا گیا تھا۔

بھارت نے گزشتہ روز 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے، گزشتہ روز جب امپائرز کی جانب سے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو کے ایل راہول 15 اور ویرات کوہلی 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

Related Posts