انقرہ: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں انہیں کسی دفتر میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حریم شاہ کو یقینی طور پر شہ سرخیوں میں رہنے کی مہارت حاصل ہے، سوشل میڈیا اسٹار ان دنوں ترکی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں اور اپنے مداحوں کے لئے آئے روز دلچسپ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایک مرتبہ پھر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ڈانس کی نئی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرمختصر ویڈیو پوسٹ کرکے ترکی میں اپنی چھٹیوں کی جھلک پیش کی۔دوسری جانب وہ اپنے مداحوں کو ترکی کے شاندار نظاروں سے بھی اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: غیر تخلیقی موضوعات سے تھک چکی، کچھ منفرد کرنا چاہتی ہوں، صحیفہ جبار