معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی شرمناک ویڈیوز کی تصدیق کرتے ہوئے لیک کرنے والوں کے نام بھی بتا دیے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کچھ شرمناک ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پریانکا چوپڑا کی ڈرامہ سیریز ’سیٹاڈل‘ اپریل میں ریلیز ہوگی
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہر طرف ان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانبس طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں، بہت سے لوگ جہاں ان اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز سے چسکے لے رہے ہیں وہاں بہت سے صارفین بے ہودہ ویڈیوز سامنے آنے پر حریم شاہ پر تنقید کر رہے ہیں۔
ویڈیوز پھیلنے کے بعد حریم شاہ نے بھی ان پر تبصرہ کیا ہے۔ ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ یہ ویڈیوز ان کی ہیں، انہوں نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیوز ان کی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ پرانی ویڈیوز ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاک اسٹار نے ان کی شرمناک ویڈیوز لیک کرنے والوں کے نام بھی کھل کر بتا دیے اور کہا کہ یہ ویڈیوز صندل خٹک اور عائشہ ناز نے اس وقت جب یہ میرے گھر میں میرے ساتھ رہتی تھیں، میرے پرسنل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے لے لی تھیں جنہیں اب انہوں نے لیک کر دیا ہے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میرا پرسنل ڈیٹا لیک کرنے کی ذمے دار صندل خٹک اور عائشہ ناز ہی ہیں اور کوئی تیسرا بندہ اس میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اس حرکت پر ایف آئی اے سائبر کرائمز سے بھی رجوع کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حریم شاہ ہر کچھ عرصے بعد متنازع ویڈیوز اور متنازع باتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں، بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حریم شاہ نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پرانی ویڈیوز چلوائی ہیں۔ بہرحال حقائق جو بھی ہوں، ذاتی زندگی سے جڑے عیوب اور غیر اخلاقی باتوں کو سامنے لانا اور انہیں اچھالنا بہ ذات خود ایک غیر اخلاقی عمل ہے، اس سے اجتناب بہتر ہے۔