حریم شاہ کا آئی سی سی اور بھارتی بورڈ پر شرمناک الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر ورلڈ کپ فکس کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارتی ٹیم کی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سمجھتی ہے کہ دنیا احمق ہے لیکن ہم بے وقوف نہیں۔

ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دیدی

ٹوئٹر پیغام میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے عالمی ٹورنامنٹ کو فکس کر رکھا ہے تاکہ بھارت کی جیت پکی ہوجائے۔ یہ سب پیسے کا کمال ہے۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1721189479031955791

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی فکس کی گئی بھارتی ٹیم کی تصویر پر فکسرز کا لفظ تحریر کیا گیا ہے جبکہ حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دے دی۔

گزشتہ روز بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ شبمن گل نے بھی23رنز بنائے۔

Related Posts