بیت اللہ شریف کی سکیورٹی پر مامور اہلکار نے بابرکت ماحول میں ایک بچے کی مدد کرکے لوگوں کے دل موہ لیے۔ طواف سکوائر میں داخل ہوتے وقت سکیورٹی اہلکار نے ایک بچے کو احرام باندھنے میں مدد کی۔
یہ منظر انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تو دیکھنے والوں نے گارڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کلپ کو بارہا شیئر کیا۔ لوگوں نے اس منظر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
روزہ ذہنی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، ماہرین نے بتا دیا
المسجد الحرام میں سیکیورٹی والے شخص کی ہمدردی اور مہمان نوازی کو ظاہر کرنے والے خوبصورت عمل نے دیکھنے والوں کو تعریف پر مجبور کردیا۔
ضیوف الرحمن (اللہ کے مہمان) کی خدمت کے جذبے سے سرشار سکیورٹی اہلکاروں نے شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔
حرمین شریفین میں اللہ کے گھر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے جانے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ یہ سکیورٹی اہلکار دیگر معاملات میں بھی مدد فراہم کرکے داد سمیٹتے ر ہتے ہیں۔