پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویروائرل ہو گئیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے تو انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔عموماً میڈیا نمائندگان اور شوبز کے فنکار عوام میں پذیرائی حاصل کرنے اور مزید خوبصورت لگنے کیلئے سرجری کرواتے ہیں جو ایک فیشن بنتا جارہا ہے۔
خوبصورت لگنے کے شوق کے باعث مختلف اداکارائیں جو سرجریاں کرواتی ہیں ان میں سب سے اہم سرجری ہونٹوں کی ہے جو ہانیہ عامر کی حالیہ تصاویر سے ظاہر ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ہانیہ عامر کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہونٹ قدرتی سائز سے بڑے دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب ابھی تک ہانیہ عامر نے اس حوالے سے خود کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے یا نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق سرجری کروانا اپنے جسم کو خراب کرنے کے مترادف ہے، اداکاراؤں کو سرجری کے فیشن سے دور رہنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور میرے تعلق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا، عاصم اظہر