کسی بھی فلمی ستارے کے ہمشکل کو ڈھونڈنا ہو تو یہ کام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین پر چھوڑ دیجئے، ان کا کوئی جواب نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے لے کر منی ہائسٹ کے پروفیسر تک اور ڈیوین جانسن سے لے کر ہانیہ عامر تک ہر اداکار کا ہمشکل آسانی سے مل جاتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون ڈھونڈ نکالی جو میک اپ آرٹسٹ نکلی جس کا نام شائی ہولوڈ بتایا گیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے کے تمام ترخدوخال کی شباہت سویڈش خاتون میں پائی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل کے چرچے
ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل کی بھارت میں دھوم مچ گئی
ماہرہ خان کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے، دیکھنے والے حیران رہ گئے