سماجی تبدیلی کیلئے عوامی دباؤ ضروری ہے۔ہانیہ عامر کا مسئلۂ فلسطین پر اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی تبدیلی لانے کیلئے عوامی دباؤ ضروری ہے۔ہانیہ عامر کا مسئلۂ فلسطین پر اظہارِ خیال
سماجی تبدیلی لانے کیلئے عوامی دباؤ ضروری ہے۔ہانیہ عامر کا مسئلۂ فلسطین پر اظہارِ خیال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مسئلۂ فلسطین پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی تبدیلی لانے کیلئے عوامی تباؤ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہانیہ فلسطین میں جاری کشیدگی اور حملوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتی نظر آئیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ میں ایک خوبصورت اور آرام دہ زندگی گزار کر شرمندگی محسوس کر رہی ہوں جبکہ فلسطین کے مسلمانوں پر بم برسائے جارہے ہیں۔

عشقیہ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ ہانیہ عامر نے عوام سے درخواست کی کہ مسئلۂ فلسطین پر کھل کر اپنی آراء کا اظہار کریں تاکہ دنیا بھر میں ان کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

ویڈیو پیغام میں ہانیہ عامر آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عید پر خوشی بھری تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہی جبکہ مجھے فلسطین میں جاری صورتحال پر گفتگو کرنی  چاہئے تھی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ سماجی تبدیلی لانے کیلئے عوامی دباؤ ضروری ہوتا ہے۔ فلسطین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات چیت کی ضرورت ہے، اس لیے ایک یا دو ہیش ٹیگز سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلۂ فلسطین پر ہر شخص جس حد تک ممکن ہوسکے، بات چیت کرے جس پر اداکارہ عائشہ عمر سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  فلم’’ رادھے‘‘ کو غیرقانونی طورپردیکھنے والوں  کے خلاف کارروائی کی دھمکی

Related Posts