ہینگ ٹونگ کے مالک کو جہاز لے جانے سے پہلے واجبات ادا کرنا ہونگے، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hangtong's owner to pay the dues before taking the ship, Ali Zaidi

کراچی: وفاقی وزیربحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سی ویو پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹونگ 77 مالک کو جہاز لے جانے سے پہلے واجبات ادا کرنا ہونگے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ جہاز روزانہ کی بنیاد پر یہاں کھڑا ہے، برتھنگ چارجز لاگو ہوں گے، دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسا ہوا بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکالاجاچکا ہے، کراچی کے ساحل پر کارگو جہاز رواں برس 21 جولائی کے روز پھنس گیا تھا۔

کپتان کے مطابق جہاز کا ایک اینکر پھنسنے سے 1 روز قبل ہی ٹوٹ چکا تھا جبکہ دوسرا 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب ٹوٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق شپنگ لائن سپلائی کا جہاز سامان فراہم کر نے ہے بعد واپس جارہا تھا لیکن انجن کمزور ہونے پر اونچی لہروں کو برداشت نہیں کرسکا۔

اس سے قبل کراچی کے ساحل مبارک ولیج پر ایک غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز ساحل پر پھنس گیا تھاکوئلہ بردار سمندری جہازساحل سے ٹکرایاجہاں جہاز کو تیز لہروں نے ساحل کی جانب دھکیل دیا۔

مزید پڑھیں:
سی ویو کے ساحل پر پھنسا مال بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا

بلیو اکانومی سے کئی سیکٹر جڑے ہیں،یورپی یونین ویزوں کااجراء آسان بنائے،علی زیدی

مقامی ماہی گیروں نے بتایا کہ جہاز مبارک ولیج کے ساحل کے چٹانی علاقوں میں پھنس گیا ہے اور طوفانی لہروں کے باعث جہاز کا نکالنا ممکن نظر نہیں آرہا۔

ذرائع کے مطابق کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے۔ مبارک ولیج کے کونسلر سرفراز ہارون نے جہاز سے آلودگی پھیلنے کے خدشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2018ء میں مبارک ولیج کے سمندر میں تیل بہنے کے باعث ساحل بری طرح آلودہ ہوگیا تھامبارک ولیج کے ساحل پر تیل آنے کے ذمہ داروں کا تاحال پتا نہیں لگایا گیا۔

Related Posts