پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈری فنکار فردوس جمال کے بیٹے اور ڈرامہ ایکٹر حمزہ فردوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں مزید اداکاری نہیں کریں گے اور جلد پاکستان چھوڑ دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حمزہ فردوس نے کہا کہ میں اس وقت تین ٹی وی پروجیکٹس پر کام کر رہا ہوں جن میں ڈرامہ سیریل ملالِ یار اور بن بادل برسات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا کے مشہور ترین ہیرو وحید مراد کی سالگرہ آج دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے
اداکار حمزہ فردوس نے کہا کہ ملالِ یار، بن بادل برسات اور جانباز پاکستان میرے آخری تین پروجیکٹس ہیں جو میں پاکستان میں مکمل کرنے کے بعد ملک چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جلد ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کروں گا جس میں پاکستان میں کام کرنے کی تفصیلات بتاؤں گا۔ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں جبکہ ریلیز ہونے والی ویڈیو میں پاکستان میں مزید کام کرنے کی وجوہات سے بھی پردہ اٹھاؤں گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر ٹی وی ڈرامہ ایکٹر فردوس جمال نے ڈرامہ آرٹسٹ عمران اشرف کو ماڈل اور شو پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار ادا کرنے والے فنکار کی اداکاری ایک ڈھونگ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
بھولے کے کردار میں شائقین سے داد پانے والے عمران اشرف پر تنقید کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ نوجوان اداکاروں میں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کوئی پرفارمر دکھائی نہیں دیتا۔ یہ لوگ ماڈل اور شو پیس کے طور پر کام کرتے ہیں اور انہیں یہ شعور اب تک نہیں آسکا کہ اداکاری کسی اور چیز کا نام ہے۔
مزید پڑھیں: سینئر اداکار فردوس جمال نے عمران اشرف کو ماڈل اور شوپیس قرار دے دیا