اسٹیل مل معاملہ، سرکاری اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے زیادہ ہیں۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل مل معاملہ، سرکاری اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے زیادہ ہیں۔حماد اظہر
اسٹیل مل معاملہ، سرکاری اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے زیادہ ہیں۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اقتصادیات حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی 19 ہزار ایکڑ زمین میں سے 1 ہزار 300 ایکڑ کو لیز کیا جائے گا۔ اگر سندھ حکومت زیادہ بولی لگاتی ہے تو ادائیگی کرکے پاکستان اسٹیل لے لے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے واجبات پر نجکاری کمیشن اسٹرکچر بنا کرآگاہ کرے گا۔ زمین کی لیز سمیت تمام معاملات قانون کے مطابق ہوں گے۔ حکومت اسٹیل مل ملازمین کے مسائل بھی حل کرنا چاہتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیاگیا۔

ترجمان اسٹیل ملز نے گزشتہ روز بتایا کہ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں پے گروپ 2، 3، 4 کے ملازمین کے علاوہ جونیئر آفیسرز (جے اوز) اسسٹنٹ منیجرز، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

Related Posts