ویتنام، عوام کیلئے سونے کا ہوٹل تیار، کھانے میں بھی سونا پیش کیا جانے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویتنام، عوام کیلئے سونے کا ہوٹل تیار، کھانے میں بھی سونا پیش کیا جانے لگا
ویتنام، عوام کیلئے سونے کا ہوٹل تیار، کھانے میں بھی سونا پیش کیا جانے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہنوئی : ایشیائی ملک ویتنام میں عوام الناس کیلئے سونے کا ہوٹل تیار کیا گیا ہے جہاں درودیوار، فرنیچر اور برتنوں کے ساتھ ساتھ کھانے میں بھی سونا پیش کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی عمارت کے ساتھ ساتھ فرنیچر، کھانے اور برتنوں میں بھی بھاری مقدار میں سونا استعمال کیا جاتا ہے، یہ ہوٹل ویتنامی دارالھکومت ہنوئی میں قائم ہے جس کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم صرف کی گئی ہے۔

سونے کا یہ ہوٹل باہر اور اندر سے دنیا کی مہنگی ترین دھات سونےسے بنا ہوا ہے۔ مہمانوں کو جو کھانا سرو کیا جاتا ہے، اس میں بھی سونا استعمال ہوتا ہے، ویتنام کے اِس ہوٹل کو دنیا کا پہلا سونے سے بنا ہوا ہوٹل سمجھا جاتا ہے۔

مجموعی طور پر 25 منزلوں پر محیط ہوٹل کی بلند و بالا عمارت عوام کی آنکھیں خیرہ کردینے کیلئے کافی ہے۔ ویت نام کے بہت سے لوگ اس ہوٹل میں سونے کے استعمال کو فضول خرچی بھی سمجھتے ہیں تاہم ہوٹل انتظامیہ اس بات سے متفق نہیں۔

ہنوئی میں تعمیر کیے گئے ہوٹل میں گولڈ پلیٹیڈ ٹائلز کے استعمال سے سونے کی چمک کو قائم و دائم رکھا گیا ہے۔ ہوٹل میں 1 رات قیام کیلئے 2 سو 50 امریکی ڈالرز دینے پڑتے ہیں جس کے باعث اسے مہنگے ترین ہوٹلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ہوٹل کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش کیلئے سونے کے پانی کا خوبصورت استعمال کیا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل کے بیرونی حصے پر 24 قیراط سونے کی پلیٹ چڑھا کر سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہوٹل کے 5 ہزار مربع میٹر رقبے پر سونے کی نظر آنے والی ٹائلز لگی ہیں، ایسے ہی سونے کے پانی اور پلیٹیڈ ٹائلز سے انٹرئیر کا کام بھی کیا گیا ہے۔ کچن سے لے کر باتھ روم اور سوئمنگ پولز تک ہوٹل کی ہر چیز کو سنہرے رنگ سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیولر شاپ پر ڈکیتی، ملزمان400تولہ سونا ،40 لاکھ کیش لے اڑے

Related Posts