حماس نے مذاکرات میں دی گئی رعایتیں واپس لے لیں، مکمل جنگ بندی کا مطالبہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو عالمی میڈیا

اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس نے وہ رعایتیں واپس لے لی ہیں، جن کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے تھے اور اب وہ جنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

قطر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات قاہرہ اور دوحہ کے درمیان جاری ہیں، تاہم کسی معاہدے تک پہنچنے کی حتمی تاریخ کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔

معاملات الجھ گئے، حکومت کا مدارس رجسٹریشن پر نیا آرڈیننس لانے پر غور

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات تکنیکی اور عملی پہلوؤں کے دائرے میں جاری ہیں۔
متعدد بار قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا اس بات پر اصرار ہے کہ اسرائیل غزہ اور مصر کے درمیان “فیلاڈلفیا کوریڈور” پر کنٹرول جاری رکھے گا، غزہ کے رفح بارڈر کراسنگ پر قابض رہے گا اور شمالی غزہ میں فلسطینی جنگجوؤں کی واپسی کو روکنے کے لیے “نتساریم” کے راستے پر واپس آنے والوں کی سخت تلاشی لی جائے گی۔

 

آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ، 25 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

واضح رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر 2023ء سے امریکی حمایت کے ساتھ اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 1,53,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، 11,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ غزہ کو بڑے پیمانے پر تباہی اور بھوک کا سامنا ہے، جس نے درجنوں بچوں اور بزرگوں کی جان لے لی ہے، یہ دنیا کی بدترین انسانی تباہ کاریوں میں سے ایک ہے۔

Related Posts