حماس رہنماؤں کا دورہ ماسکو، اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اس تحریک کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ “ابو موسیٰ مرزوق” کی قیادت میں ماسکو میں موجود ہے۔ جہاں وہ روس کے نائب وزیر خارجہ “میخائل بوگدانوف” سے ملاقات کر رہے ہیں۔

میخائل بوگدانوف نائب وزیر خارجہ کے علاوہ روسی صدر کے مغربی ایشیا اور افریقہ میں مندوب بھی ہیں۔ دونوں فریقین نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص مغربی کنارے کے خلاف اسرائیل کی انتہاء پسند کابینہ و آباد کاروں کی جارحیت کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تاپسی پنو نے کنگنا رناوت کوآڑے ہاتھوں لے لیا

اس کے علاوہ صیہونی رژیم کے ہاتھوں خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات پر مشاورت کی۔

حماس کے وفد نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کو اپنا قانونی حق قرار دیا۔ وفد نے کہا کہ موجودہ دائیں بازو کی صیہونی حکومت اپنی انتہا پسند پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فلسطینی قوم پر جارحیت اور قتل و غارت گری کی مرتکب ہو رہی ہے۔

دوسری جانب میخائل بوگدانوف نے بھی فلسطینی عوام کے حقوق اور حمایت پر اپنے ملک کے موقف کی جانب زور دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ فریقین کے ساتھ روس کی کوششوں کی وضاحت کی۔

Related Posts