تاپسی پنو نے کنگنا رناوت کوآڑے ہاتھوں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاپسی پنو نے کنگنا رناوت کوآڑے ہاتھوں لے لیا
تاپسی پنو نے کنگنا رناوت کوآڑے ہاتھوں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا کہ انہیں اداکارہ کنگنا رناوت کو آداب یا خوش آمدید کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، لیکن ا س کیلئے ضروری ہے کہ ان سے آمنا سامنا تو ہو۔

واضح رہے کہ تاپسی اور کنگنا کے درمیان ماضی میں ٹوئٹر پر کافی کشیدگی رہی، اس کی وجہ کنگنا اور انکی بہن رنگولی چندل کی جانب سے تاپسی کو درجہ دوم اداکارہ اور دوسرے القابات دینے سے ہوئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کہ کیا آپ کبھی کنگنا سے ملی ہیں؟ تاپسی نے جواب دیا اس پر کیا کہہ سکتی ہوں، مجھے ایسی باتوں سے کوئی مسئلہ نہیں، ایمانداری کی بات ہے کہ میں تو اسے جانتی تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے صرف پنک کی سکریننگ کے موقع پر دیکھا، جب میں نے نئی نئی انڈسٹری جوائن کی تھی، تو یہ ملاقات تو ویسے ہی ہے جیسے کہ مہمان ایک دوسرے کو ہیلو ہائے کہتے ہیں۔

ویسے اگر کبھی اس سے آمنا سامنا ہوا تو میں ہیلو کہوں گی، میں منہ پھیر کر نہیں جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پرابلم اسے ہے، تو اس کی مرضی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئینگے

تاپسی نے کہا کہ مجھے ابتدا میں جھٹکا لگتا ہے، وہ اتنی اچھی ایکٹر ہیں، تو جب انہوں نے مجھے اپنی سستی کاپی کہا تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

Related Posts