آدھے پی پی رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
آدھے پی پی رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری
آدھے پی پی رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی نظریہ ختم ہوچکا ہے جبکہ پارٹی کے آدھے رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس سیاسی نظرئیے کے تحت پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر اُبھری اس کے اختتام کے باعث پیپلز پارٹی رہنما یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اب آگے کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرحت اللہ بھی دماغی ہیجان کا شکار ہیں، اسی لیے انہوں نے طارق فتح کی حمایت کی۔ دماغ کی کیفیت ہیجانی نہ ہو تو طارق فتح جیسے ناسور کی حمایت ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کہہ چکے ہیں کہ مستقبل میں اپوزیشن کی طرف سے کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ اپوزیشن صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتی ہے جس کے لیے عوام کو دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حالات بہت مشکل اور مسائل بہت پیچیدہ تھے، اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے کامیابیاں حاصل کیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کو اپنی بقاء خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی طرف سے مستقبل میں کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ہمایوں اختر خان

Related Posts