کراچی: شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ہاجرہ یامین نے کہا ہے کہ انھیں بہت دفعہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔
اداکارہ ہاجرہ یامین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اُن کی زندگی میں بہت سے ایسے واقعات ہوئے ہیں جب لوگوں نے انھیں حراساں کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے می ٹو مہم کے حوالے سے لوگوں سے بات بھی کی۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
ہاجرہ یامین نے کہا کہ ایک دفعہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوا ہے تو کیا آپ میرے لئے بھی آواز اُٹھائینگی، جس پر میں نے اُسے جواب دیا کہ کیوں نہیں؟ کیونکہ میرے خیال میں جنسی ہراسانی کا شکار مرد، عورت اور بچوں میں سے کوئی بھی باآسانی ہوسکتا ہے۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟