مسلح ملزمان نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی یہ افسوسناک واردات گلشن اقبال میں ہوئی جہاں مسلح ملزمان نے نجی ہسپتال کے باہر سے ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی ان کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ شہباز شریف

ملزمان ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ سپرہائی وے کے قریب تک لے گئے اور بعد ازاں ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر فرار ہوگئے۔ گاڑی میں حیدر عباس رضوی کا بیٹا اپنے دوست کو طبیعت کی ناسازی کے باعث چیک اپ کیلئے لایا تھا۔

واقعے کا مقدمہ گلشنِ اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا۔ حیدر عباس کے زیرِاستعمال گاڑی اسلام آباد رجسٹرڈ تھی جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سے گاڑی 2 مسلح ملزمان نے چھینی۔

ڈکیتی کے متعلق ایس ایچ او گلشنِ اقبال شعور بنگش کا کہنا ہے کہ حیدر عباس رضوی کی گاڑی ریوو جس کا رجسٹریشن نمبر اے کیو بی 424 ہے، اسے ڈرائیور سے اس وقت چھینا گیا جب وہ نجی ہسپتال کے قریب شیشے کھول کر بیٹھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے ڈرائیور کو اندر دھکیلا اور سیٹ کے پیچھے بٹھا دیا۔ پھر انہوں نے اسکیم 33، اظہر گارڈن کے قریب ڈرائیور کو دھکا دے کر گاڑی سے نکالا اور فرار ہوئے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے گاڑی برآمد کی جائے گی۔

Related Posts