پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اسکردو سے خوبصورت تصاویر جاری کردی۔
اداکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اسکردو کے دلفریب مقامات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حدیقہ کیانی کو انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں اسکردو کے حسین موسم اور پہاڑوں کے درمیان قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔
خوبصورت نظاروں کی تصاویر سے ابھی مداح اور صارفین لطف اندوز ہورہے تھے کہ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بڑی خبر سے آگاہ کرکے تجسس میں مبتلا کردیا۔
گلوکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’کسی خاص چیز پر کام کررہی ہوں ’۔
جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں دلچسپ کمنٹس بھیجنا شروع کردیئے۔