وزیر اعظم اور کابینہ منظوری کے بغیر حبیب الرحمٰن گیلانی چیئرمین متروکہ املاک بورڈ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اور کابینہ منظوری کے بغیر حبیب الرحمن گیلانی چیئرمین متروکہ املاک بورڈ مقرر
وزیر اعظم اور کابینہ منظوری کے بغیر حبیب الرحمن گیلانی چیئرمین متروکہ املاک بورڈ مقرر

کراچی : وزارت مذہبی امور میں مذہب اور قانون کے برخلاف اعلی عہدے پر من پسند افسر کو ایم پی ون اسکیل کی مراعات دے کر  چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے ، وزارت مذہبی امور کی جانب سے عجلت میں وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی حبیب الرحمان گیلانی کو متروکہ املاک بورڈ کا چیئرمین مقررکیا گیا  جس پر اسلام آباد ہائی  کورٹ نے محکمے سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی سابق سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کو11اپریل 2022کو حکومت  پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری عمران راشد کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 9اپریل سے چیئرمین متروکہ وقف ا ملاک بورڈ مقرر کر دیا گیا تھا تاہم ان کی جوائننگ 24اپریل سے کرنے کا لکھا گیا تھا ، جس کے بعد حبیب الرحمن گیلانی کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست 1376/2022کے ذریعےچیلنج بھی کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

حکیم الامت علامہ اقبال کی 84ویں برسی، دفترِ خارجہ کا شاعرِ مشرق کو خراجِ تحسین

 مدعی ڈاکٹر محمد علی کے وکیل حشمت علی حبیب ، کامران حشمت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان، اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن ، وزارت مذہبی امور ، متروکہ وقف املاک بورڈ اور حبیب الرحمن گیلانی کو فریق بنایا گیا ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے حبیب الرحمان گیلانی کی تقرری پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو حکم دیا کہ وہ اگلی سماعت پر12مئی کو اصل فائل و دستاویزات کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں ۔

واضح رہے کہ اس تقرری میں قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذاتی مراسم اور تعلق کو ترجیح دی گئی ہے ، با وثوق اور انتہائی معتبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس وقت کے سیکرٹری مذہبی امور اعجاز بلوچ اور چیئرمین مقرر کیے جانے والے حبیب الرحمان گیلانی آپس میں انتہائی قریبی دوست بھی ہیں ۔

محکمہ کی جانب سے مذکورہ اسامی کے لئے متعلقہ اخبارات میں جو اشتہار جاری کیا گیا تھا اس میں ایم پی ون اسکیل کا ذکر نہیں تھا،جس کی وجہ سے مذکورہ عہدے پر تقرری ایم پی ون سکیل پر نہیں کی جاسکتی ، تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اشتہار میں ایم پی ون اسکیل کا ذکر نہیں ہے اور محکمے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں ایم پی ون اسکیل کے ساتھ مراعات بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسامی پر عموما ًچیئرمین کی تقرری گریڈ 20 یا گریڈ 21 میں کی جاتی ہے جبکہ گریڈ 21کی تنخواہ ڈھائی سے تین لاکھ روپے بنتی ہے ، ایم پی ون اسکیل دینے کی وجہ سے مذکورہ اسامی پر حبیب الرحمن گیلانی کی تنخواہ کم از کم 10 لاکھ روپے ہو گی  جو محکمے پر اضافی بوجھ کے مترادف ہے جبکہ پہلے ہی ادارے کو خسارے اور مختلف بدعنوانی  کے کیسز کا سامنا ہے ۔

عدالت میں دی گئی آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس تقرری میں نہ صرف میرٹ اور قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں بلکہ دوستی اور تعلق کو خوب نبھایا گیاہے ۔اس تقرری کا جائزہ لیا جائے ۔جس روز یہ تقرری ہوئی، اس دن وزیر اعظم تھے اور نہ ہی وفاقی کابینہ  تھی ،وزیراعظم آفس اور کابینہ آفس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلدی میں حبیب الرحمان گیلانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اگلی سماعت پر وزارت مذہبی امور کے کم از کم ڈپٹی سیکرٹری سطح کے آفیسر کو اس تقرری کی اصل فائل کے ساتھ  عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے اگلی تاریخ تک سماعت کو مؤخر کر دیا ہے۔ 

معلوم رہے کہ متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی کو ڈیڑھ ماہ قبل 16فروری کو لاہور سےایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ، گرفتار کئے گئے آصف اختر ہاشمی پر سرکاری زمین کی خورد برد کا کیس تھا، جبکہ ان کے خلاف 5 سے زائد کیسز چل رہے ہیں۔

آصف اختر ہاشمی پر الزام ہے کہ گجرات سٹی میں 2012 میں انہوں نے 135 ملین مالیت کی اراضی کی خرید و فروخت میں گھپلے کیے ، اختیارات کا  ناجائز استعمال کرتے ہوئے زمین کو لیز کیا تھا۔متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین کے خلاف ایف آئی اے میں 5 ایف آئی آرز سمیت 12 مختلف کیسزچل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حبیب الرحمن گیلانی اس سے قبل ریلوے میں سیکرٹری تعینات رہے ہیں جن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے انہیں سخت سرزنش کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا ۔کراچی سرکلر ریلوے میں ان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کو چیئرمین وقف املاک بورڈ تعینات کردیا گیا ہے ۔

Related Posts