وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جے ایس ایم یو اسٹیٹ آف دی آر ٹ مردہ خانے کا افتتاح کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جے ایس ایم یو اسٹیٹ آف دی آر ٹ مردہ خانے کا افتتاح کر دیا
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جے ایس ایم یو اسٹیٹ آف دی آر ٹ مردہ خانے کا افتتاح کر دیا

کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانے کا افتتاح کردیا ۔افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آنے پر ان کا استقبال وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نےجے ایس ایم یو کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانے کا افتتاح کیا جس کے بعد انہیں مردہ خانے کی نئی عمارت کا دورہ کروایا گیا اورپوسٹ مارٹم کیلئے مختص مقام اور جدیدسرد خانوں کے حوالےسے بریفنگ بھی دی گئی۔

  یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کا پانی، بجلی اور گیس بلز پر کمیشن لینے کا انکشاف

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر امجد سراج میمن نے کہاکہ یہ مردہ خانہ نہ صرف میتیوں کو محفوظ رکھنے اور پوسٹ مارٹم کیلئے استعمال کیا جائیگا بلکہ میڈیکل کے طلباء کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ فرانزک سائنسدانوں کی مہارتوں کو بروئے کار لانے کیلئے بھی استعمال کرینگے ۔

ادھر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جے ایس ایم یو کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت سندھ سرکاری اسپتالوں میں مردہ خانوں کی صورتحال بہتر بنانے اور تزئین و آرائش کیلئےکوشاں ہیں۔سندھ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ایس ایم سی کے پرنسپل غلام سرور قریشی،ایس آئی او ایچ ایس کے پرنسپل پروفیسر زبیر عباسی،آئی پی ایس کی پرنسپل پروفیسر ہما علی،ڈاکٹر سونو مل، قاضی شبیر، فارنزک میڈیسن کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر جمیلہ قاضی، جے پی ایم سی کی ایم ایل او ڈاکٹر سمعیہ طارق ودیگر بھی موجود تھے۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو شیلڈ پیش کی جبکہ پروفیسر شاہد رسول نے اجرک کا تحفہ دیا۔واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا نیا مردہ خانہ کروڑوں کی آبادی والے شہر کراچی کے لیے ناگزیر تھا،شہر کے مرکز میں واقع جےایس ایم یو کے مردہ خانے میں میتوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 7 جدید چلرز نصب کیے گئے ہیں۔

مردہ خانے کی اس نئی عمارت میں پوسٹ مارٹم کیلئے علیحدہ سے ایک مقام بھی مختص کیاگیاہے اور پوسٹ مارٹم کے لئےمختص جگہ کے بالکل اوپر ایک خاص طور پر ڈیزائن کی گئی گیلری پوسٹ مارٹم کے عمل کے ذاتی مشاہدے کیلئے بنائی گئی ہے۔ گیلری میں ایک وقت میں 50 افراد بیٹھ کر پوسٹ مارٹم دیکھ سکتے ہیں اورمیڈیکل طلباء، فرانزک ماہرین اور میڈیکو لیگل افسران اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Related Posts