فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے3افراد قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے3افراد قتل
فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے3افراد قتل

فلوریڈا میں ایک مسلح شخص (سفید فام) نے ہفتے کے روز جیکسن ویل میں ایک جنرل اسٹور میں فائرنگ کرکے تین سیاہ فام افراد کو قتل کردیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے نسلی طور پر محرک جرم قرار دیا ہے۔

پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ فائرنگ کا واقع مکمل طور پر نسلی امتیاز کی بنیاد پر رونما ہوا ہے، کیونکہ مسلح شخص سیاہ فام افراد سے شدید نفرت کرتا تھا۔

مشتبہ شخص، جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ ٹیکٹیکل جیکٹ پہنے ہوئے سفید فام ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، واٹرس نے کہا کہ تینوں متاثرین دو مرد اور ایک عورت سیاہ فام تھے۔

جیکسن ویل ایف بی آئی آفس کے انچارج اسپیشل ایجنٹ شیری اونکس نے کہا کہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور وہ اس واقعے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر آگے بڑھائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کو اس واقعے پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:کبوتر چرانے کا الزام، بھارت میں دلت ہندو بچے کو رسی سے باندھ کر لٹکانے کی ویڈیو وائرل

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، 2023 میں اب تک 469 سے زیادہ کے ساتھ، امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

Related Posts