گل مینہ کو گھر والوں سے بچھڑے 10ماہ بیت گئے، اہل خانہ تاحال نہ مل سکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گل مینہ کو گھر والوسے بچھڑے 10ماہ ہوگئے، ایم ایم نیوز مجبور لڑکی کی آواز بن گیا
گل مینہ کو گھر والوسے بچھڑے 10ماہ ہوگئے، ایم ایم نیوز مجبور لڑکی کی آواز بن گیا

راولپنڈی:راولپنڈی حوا شیلٹر ہوم میں رہائش پذیر گل مینہ کو اپنے پیاروں سے بچھڑے ہوئے تقریبا دس ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا، حوا شیلٹر ہوم کے چیئرمین مین محمد شفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی تھانہ بنی پولیس نے دس ماہ قبل گل مینہ کو ہمارے شیلٹر ہوم میں بھجوایا تھا۔

محمد شفیق ڈوگر نے کہا کہ جس دن گل مینہ شلٹر ہوم آئی تھی تو وہ بہت ہی ڈری ہوئی تھی اور بہت خوفزدہ تھی بات بھی نہیں کر پا رہی تھی آہستہ آہستہ اس نے بات چیت کرنی شروع کی اور اپنا نام گل مینہ بتایا اور اپنے آبائی علاقے کے متعلق بتایا کہ وہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے پاس بڑے لاہور کی رہائشی ہے۔

اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے نام نہیں بتاتی،اس کے پاس اپنے گھر والوں کا کوئی فون نمبر نہیں ہے اور یہ بھی بتاتی ہے کہ یہ شادی شدہ ہے اس کے بچے بھی ہیں لیکن ابھی تک بہت کوشش کے باوجود اس کے گھر والوں سے رابط نہیں ہورہا۔

محمد شفیق ڈوگر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس کے وارثان سے رابطہ ہو جائے تاکہ یہ اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائے۔ہم ایم ایم نیوز کی بھی شکرگزار ہیں جو ہماری درخواست پر یہ خصوصی کوریج کے لئے ہمارے شیلٹر ہوم میں تشریف لائے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں اس بچی کو اس کے گھر والوں تک پہنچانے میں ہماری مدد کی جائے ۔ بذریعہ میڈیا اس نیوز اور کوریج کو بھر پور انداز میں شیئر کیا جائے اگر اس کے جاننے والے رابطہ کرنا چاہیں تو ہمارا شلٹر ہوم کا نمبر 03009607123 ہے۔

Related Posts