ایتھنز :شمالی یونان میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں 41 مہاجرین زندہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
افغانستان سے بظاہر تعلق رکھنے مہاجرین میں سے اکثر کی صحت بہتر ہے جبکہ 7 کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریفریجریٹڈ ٹرک میں مرد اور لڑکے موجود تھے جن کی شناخت میں چند روز لگیں گے۔
پولیس نے ٹرک کو ایگناشیا موٹروے پر زانتھی اور کوموتنی قصبوں کے درمیان روکا اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا۔
مزید پڑھیں :سائنسدانوں نے کروڑوں سال پہلے یورپ سے ٹکرا کر گم ہونے والا براعظم دریافت کرلیا