کاٹی کے چیئرمین کی جانب سے ایس ایم منیر کو زبردست خراج تحسین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کاٹی کے چیئرمین کی جانب سے ایس ایم منیر کو زبردست خراج تحسین
کاٹی کے چیئرمین کی جانب سے ایس ایم منیر کو زبردست خراج تحسین

کراچی:کاٹی کے سابق سینئر نائب صدر، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پورٹ اینڈ شپنگ کاٹی اور کے بی جی کے چیف ترجمان فراز الرحمان نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر سے Din ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران فراز الرحمٰن نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایس ایم منیر کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی بزنس کمیونٹی کے دلوں کی آواز ہے اور آئندہ فیڈریشن الیکشن میں ایف پی سی سی آئی پر قابض گروپ کے تمام حربے ناکام ہونگے۔

فراز الرحمٰن نے کہا کہ یو بی جی کیلئے ایس ایم منیر لازم وملزوم ہیں اور وہ بدستور ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے اورانکی مشاورت سے ہی یو بی جی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

انہوں نے یوبی جی کی نئی قیادت زبیرطفیل، ظفربختاوری اورمرزا اختیار بیگ کی تقرریوں کا خیرمقدم بھی کیا۔ملاقات میں شیخ محمد تنویر سی ای او Dinٹیکسٹائل ملز  اور محمد ذونورین صابر چیف ایگزیکٹو Alfursanانٹرنیشنل سروسز پرائیوٹ لمیٹڈبھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حکومتی اقدامات کے باعث مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہے، میاں زاہد حسین

Related Posts