محمود آباد نالے پر تجاوزات ختم کرانے کیلئے کل گرینڈ آپریشن ہوگا، تیاریاں مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :شہری انتظامیہ نے نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے محمود آباد پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیاہے، محمود آباد نالہ پر آپریشن 4 جنوری سے شروع ہوگا اور 4 روز تک جاری رہے گا۔

محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا،محمود آباد نالہ پر آپریشن 4 روز جاری رہے گا ،انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔

نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے، آپریشن کیلئے ڈیڑھ سو پولیس اہلکار ، پچاس خواتین اہلکار اور 50 رینجرز اہلکار شامل ہونگے۔آپریشن میں متوقع مزاحمت کے پیش نظر دو واٹر کینین بھی طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: محمود آباد نالہ متاثرین کیلئے خوشخبری، 3 ہزار کے بجائے صرف 56 گھر توڑے جائینگے

کارروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے جبکہ اسٹنٹ کمشنر فیروزآباد مشعل نعیم کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔