قائد اعظم ٹرافی کافائنل ،کامران غلام سنچری، خیبر پختونخواکی گرفت مضبوط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KP’s Kamran Ghulam creates history in Quaid-e-Azam Trophy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلا س کے فائنل کے تیسرے روز خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے، تیسرے روز خیبر پختونخوا نے 5 وکٹوں پر 243 رنز بنا کر 286 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

‏ تیسرے روز کھیل کی خاص بات خیبر پختونخوا کے بیٹسمین کامران غلام کی ناقابل شکست سنچری ہے وہ 104 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ انہوں نے اب تک 203 گیندوں کا سامنا کیا ہے جبکہ 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے اپنی شاندار اننگز کے دوران کامران غلام قائد اعظم ٹرافی کے ایک سیزن کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

کامران غلام کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین خالد عثمان ہیں جنہوں نے 14 رنز بنائے ہیں ۔ خیبر پختونخوا کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں 33 رنز پر گر چکی تھیں اسرار اللہ اور کامران غلام نے ٹیم کو سنبھالا ۔ فخر زمان 4 ، اسرار اللہ 63 ، ریحان آفریدی 1 عادل امین 34 اور ذوہیب خان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے دو ، بلاول اقبال اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

‏اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 212 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور 83 اوورز میں 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈیکلئیر کردی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی مسیحی ایتھلیٹ ایما عالم نے سیکڑوں حریفوں کو ہراکر ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی

گزشتہ روز کے 35 رنز پر ناٹ آؤٹ بیٹسمین قاسم اکرم نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین احمد صفی عبداللہ صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے ۔

قاسم اکرم کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین وقاص مقصود تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے ۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے عرفان اللہ شاہ نے 4 ، خالد عثمان نے 3 جبکہ ارشد اقبال اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Related Posts