محمود آباد نالے پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن ، مکانات گرنا شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

grand operation start against encroachments in mehmoodabad nullah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات ختم کروانے کیلئے کے ایم سی، پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں پہنچ گئیں، علاقے کا محاصرہ، پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

محمود آباد میں نالے کی چوڑائی کیلئے آپریشن سے قبل پورے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور کسی بھی ممکنہ احتجاج و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر گلی کے باہر پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، نالے کے اطراف کچی تعمیرات گرادی گئی ہیں اور پختہ تعمیرات مسمار کرنے کیلئے ہیوی مشینری بلالی گئی ہے، پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علاقہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے نالے کے اطراف 20 بیس چوڑائی کا منصوبہ دیاتھا جبکہ پہلے کئی کئی گھر توڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم اب ایک ایک گھر کا کچھ حصہ مسمار کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: محمود آباد نالے پر تجاوزات ختم کرانے کیلئے کل گرینڈ آپریشن ہوگا، تیاریاں مکمل

علاقہ مکینوں کی جانب سے ایک ایک گھر توڑنے کے حوالے سے اطمینان پایا جاتا ہے اور فوری طور پر کسی مزاحمت کا امکان سامنے نہیں آیا تاہم انتظامیہ نے آپریشن کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے۔

مکینوں کی طرف سے احتجاج کی صورت میں پولیس کنٹرول کرے گی اور اگر صورتحال خراب ہوئی تو رینجرز مدد کیلئے موجود ہیں تاہم اگر حالات قابو سے باہر ہوتے ہیں تو فوج کو طلب کیا جائیگا۔

Related Posts