کراچی: رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 21 ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے پر آگیا ہے جب کہ آپریشنل نقصانات میں بھی 76 فیصد کمی آئی ہے۔
وزارتِ ہوا بازی میں پی آئی اے کی طرف سے جمع کرائی گئی مالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری مہم کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، پی آئی اے نے خلیجی ممالک سعودی عرب سمیت دیگر منافع بخش روٹ میں اضافے کی وجہ سے بھی ریونیو میں اضافہ ہوا۔
رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ائیر لائن کے خسارے میں بڑی کمی آئی اور خسارہ 21 ارب روپے سے کم 5 ارب روپے پر اگیا ہے جب کہ پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44فیصد اضافہ رہا اور آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت ہوا بازی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 30 جون 2019 کے درمیان پی آئی اے کی کارکردگی میں شاندار رہی۔ پی آئی اے کو 6 ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت