وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری کو وزارت دینے کا فیصلہ، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری کو وزارت دینے کا فیصلہ، ذرائع
وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری کو وزارت دینے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے وفاقی کابینہ میں قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ فیصل سبزواری کو وفاقی وزارت دی جائے گی۔

کابینہ کے ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت کی پیش کش کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیق نے ممکنہ طور پر وزارت کے وزیر کے طور پر فیصل سبزواری کا نام شامل کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 مئی کو ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیش کش کو مسترد کردیا تھا۔ اور پہلے سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اس وقت بھی ایک سینئر وزیر نے وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی تھی۔

Related Posts