اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ملاقات کے دوران حکومت کے نیشنل ہیلتھ کارڈ پروگرام کی عوامی تعریف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعجاز الحق نے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 2018میں معیشت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا،پاکستان دنیا سے علیحدہ تو نہیں ہے، ہم بھی اسی دنیا میں رہتے ہیں، 40سال میں سب سے زیادہ مہنگائی امریکہ میں ہوئی۔
مزید پڑھیں:بجلی کی قیمت میں اضافہ، مریم نواز وفاقی حکومت پر بر س پڑیں