اسموگ پر قابوپانے اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ زرتاج گل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zartaj Gul Wazir stirs up a storm on social media

لاہور:موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں اسموگ پر قابوپانے اور آلودگی سے پاک ماحول کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے اینٹیں بنانے کی تربیت دی جائے گی۔

سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے تاکہ انہیں نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے میں مدد دی جاسکے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد کے بعد پنجاب کی باری، زرتاج گل وزیر کا پلاسٹک بیگز پر جلد پابندی لگانے کا اعلان

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر اہم شہروں میں بڑے پیمانے پر درخت کاٹنے اور خلاف ضابطہ ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول متاثر ہوا ہے۔

ملک میں آلودگی کی بنیادی وجہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج ہے اور اسے کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے اور دیگر گاڑیوں میں یورو فور پٹرول اختیار کرنے سے دھوئیں کا اخراج کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts