کراچی : ایف پی سی سی آئی اسٹینڈ کمیٹی برائے فریٹ فارورڈنگ اینڈ لاجسٹک سروسز کے سابق وائس چیئرمین اور سابق جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کیریئر ایسو سی ایشن جاوید رشید اصغر آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ،کورونا سے قبل روزانہ 18ہزار ٹن کارگو مختلف انڈسٹریل زونز اور شہر کے مختلف پورٹس پر سروسز فراہم کرتے تھے۔
ہزاروں افراد کا روزی روزگار منسلک تھالیکن اب صورتحال تشویش ناک ہو گئی ہے، کارگو ٹرانسپورٹ کے کاروباری امور شدید متاثر ہوئے ہیں ،حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو پیکیج دے۔
جی ڈی پی میں 15پرسنٹ شیئر ہے حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بینکوں سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:ہارون رشیداوورسیز انویسٹر زچیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نئے صدر منتخب