اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جمعرات کو آن لائن گردش کرنے والے ایک ’نوٹیفکیشن‘ کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے 30 ستمبر سے 5000 روپے کے نوٹوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت افراتفری پھیلانے کے لیے اس قسم کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔”
نوٹیفکیشن میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ حکومت 30 ستمبر 2023 سے پورے ملک میں 5000 روپے کے کرنسی نوٹوں کے استعمال، رکھنے اور گردش پر پابندی عائد کر رہی ہے۔
جعلی نوٹیفکیشن’ میں کہا گیا کہ حکومت نے ”ایک اہم پالیسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ”30 ستمبر 2023 سے، پورے ملک میں 5,000 روپے کے کرنسی نوٹوں کے استعمال، قبضے اور گردش پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور مزید کہا کہ اس تاریخ کے بعد یہ نوٹ قانونی طور منظور نہیں کئے جائیں گے۔
جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق ”شہریوں اور مالیاتی اداروں کو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے 5,000 روپے کے نوٹوں کو مقررہ تاریخ 30 ستمبر 2023 تک مجاز بینکوں اور مالیاتی اداروں میں تبدیل یا جمع کرائیں۔ معیاد ختم ہونے کے بعد نوٹوں کو نامزد سرکاری دفاتر اور مرکزی بینکوں میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے بھی نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”سوشل میڈیا پر ایک جعلی اطلاع گردش کر رہی ہے”۔ براڈکاسٹر نے کہا کہ، ”یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ #fakenews پھیلانے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کریں۔”