اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے ناموں پر اتفاق رائے طے پاگیا۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر آفس میں الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیےمذاکرات ہوئے ، حکومت نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام پیش کیے۔
دوسری جانب اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 افراد ناصر کھوسہ،اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام پیش کیےجس کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے نام پر اتفاق رائے طے پاگیا۔
چیف الیکشن کمشنرکے لئے حکومت کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوا جبکہ بلوچستان اور سندھ سے کمیشن کے ارکان کے لئے اپوزیشن کے تجویز کردہ نام طے ہوگئے ہیں۔
ممبر سندھ کے لیے نثار درانی اور ممبر بلوچستان کے لیے شاہ محمد جتوئی کے نام پر اتفاق رائے طے پایا، وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی کل ناموں کا اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے شہبازشریف کا وزیراعظم کو خط، 3 نئے نام تجویز