کتا کاٹنے پر سرکاری افسران پر 50 ہزار جرمانہ کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیںکہ فنڈز کھانا آتے ہیں کتا پکڑا اور مارا نہیں جاتا،گاؤں میں کتا کاٹنے تو کہیں ڈاکٹر نہیں توکہیں ویکسین نہیں۔

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کی روک تھام اور ویکسین کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سیکریٹری بلدیات سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ واقعات بہت بڑھ چکے، کوئی کنٹرول نہیں ہو رہا۔ ٹاسک فورس کو واقعات کم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ بتائیں، آپ کے لوگ کر کیا رہے ہیں؟۔

سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ ویکسین کی فراہمی اور نس بندی سے متعلق منصوبے پر کام جاری ہے۔جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ اس کا حل موجود ہے۔

جیسے کتا کاٹے، سرکاری افسران کی جیب سے 10 ہزار روپے جرمانہ لگا دیں۔ کسی کو پرواہ ہی نہیں، واقعات رک ہی نہیں رہے۔ آپ منصوبے پر کام ضرور کریں مگر واقعات تو روکیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز اپنے حدود میں کیا کر رہے ہیں؟ کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے کہا کہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ بتائیں، واقعات کم ہوئے یا نہیں؟جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ سیکریٹری صاحب، معلوم ہے کوئی کام نہیں کرے گا۔50ہزار ہرجانہ لگا دیں افسران پر دیکھو کیسے کام ہوتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کہاں ہیں؟ کیوں نہیں آئے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں؟سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ کتوں کو کاٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کتا کاٹے گا مگر ہمارے محکمے کو کام کرنا ہوگا۔ کتا کاٹنے پر 1600 ملازمین ہیں، سب فارغ ہو جائیں گے۔ ایسے تو سارے افسران گھر چلے جائیں گے۔

جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ یہ جواب کوئی نہیں سیکریٹری صاحب، ان سے پوچھیں، فنڈز کیسے کھانے ہیں تو فوری مشورہ دیں گے۔ فنڈز کھانا آتے ہیں کتا پکڑا اور مارا نہیں جاتا۔ گاؤں میں کتا کاٹنے تو کہیں ڈاکٹر نہیں کہیں ویکسین نہیں۔ کسی گاؤں میں کتا کاٹے تو حیدر آباد تک پہنچتے پہنچتے بچہ مر جاتا ہے۔

جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ ڈی ایم سیز میں 350 ملازمین ہیں کیا کرتے ہیں؟ اہلیت اور کام نہ کرنے کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:جس علاقے میں کُتا کاٹے گا وہاں کا ایم پی اے معطل ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ کا حکم

کبھی سنا ہے ڈی ایم سیز میں 350 ملازمین ؟عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر پیش ہوں بتائیں، فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا۔

عدالت نے سیکریٹری بلدیات کو کتوں کے واقعات روکنے کے ذاتی حیثیت میں معاملہ دیکھنے کی ہدایت بھی دی۔

تمام ڈی ایم سیز کو ہفتہ وار رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ڈیفنس کے رہائشی کتوں کے کاٹنے سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔

پارکوں میں بزرگ شہری واک تک نہیں کر پاتے۔ جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ پارکوں میں تو کتوں کا کچھ کریں سیکریٹری صاحب۔

سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے سرخرو ہونا چاہتا ہوں مگر عدالت بتائے، پیش رفت سے کیا مراد ہے جس پر عدالت نے کہا کہ واقعات کو کم کریں یہی پیش رفت اور اچھی کارکردگی کا پیمانہ ہے۔عدالت نے سماعت 2 جون کے لیے ملتوی کردی۔

Related Posts