حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ کے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کر دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt limits contract term for solar net metering to 5 years
(Representational Image)

اسلام آباد: حکومت نے نیٹ میٹرنگ معاہدوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت معاہدوں کی مدت 5 سال تک محدود کر دی گئی ہے جبکہ بجلی کی خریداری کے نرخوں پر نظرثانی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نیٹ میٹرنگ کے بائیک بیک ریٹ کو 27 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 10 روپے فی یونٹ کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی سفارشات پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیک ریٹ کو قومی اوسط بجلی خریداری قیمت کے مطابق 10 روپے فی یونٹ پر مقرر کیا جائے۔ نیپرا مستقبل میں بھی ان نرخوں میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کر سکتی ہے۔

نئے نظام کے تحت بجلی کی در آمد اور برآمد (یعنی صارف کی طرف سے گرڈ کو دی جانے والی اور گرڈ سے لی جانے والی بجلی) کو علیحدہ علیحدہ بل کیا جائے گا۔

صارفین کو برآمد شدہ بجلی کا معاوضہ مقرر کردہ بیک ریٹ کے مطابق دیا جائے گا جبکہ درآمد شدہ بجلی کے یونٹس کا بل پیک یا آف پیک نرخوں پر لگایا جائے گا۔

اگر کسی بلنگ سائیکل میں برآمد شدہ یونٹس کی مالیت درآمد شدہ یونٹس سے زیادہ ہو تو اضافی رقم کو آئندہ بلنگ سائیکل کے لیے صارف کے کھاتے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم صارفین کو اس کریڈٹ شدہ رقم کو کیش کروانے یا نقد وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ نیپرا کو تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک جامع تحقیق مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس کے تحت چھ ماہ کے اندر ہر فیڈر اور ٹرانسفارمر کے لیے میزبانی کی گنجائش کا تعین کیا جائے گا۔ اس پالیسی کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام میں نیٹ میٹرنگ کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنا اور اس کے مطابق اقدامات کرنا ہے۔

Related Posts