اگلے 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrol Price in Pakistan Expected to Drop from Tomorrow

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اپریل 2025 سے پیٹرول کی قیمت 254اعشاریہ 63 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 258اعشاریہ 64 روپے فی لیٹر پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

اس فیصلے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کے بعد کیا گیا جنہوں نے کہا کہ اگلے پندرہ روز تک قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں جو کمی آئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا تاکہ دیرپا فائدہ حاصل ہو سکے۔

Related Posts