حکومت نے اداکار بچوں کیلئے 2 اہم قوانین متعارف کروا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے بچوں سے اداکاری کروانے کے متعلق 2 اہم قوانین چلڈرن ڈراما انڈسٹری آرڈیننس اور سندھ ایکٹر رایلٹی آرڈیننس متعارف کروا دئیے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے بچوں سے اداکاری کروانے کے متعلق 2 اہم قوانین چلڈرن ڈراما انڈسٹری آرڈیننس اور سندھ ایکٹر رایلٹی آرڈیننس متعارف کروا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی نگران حکومت نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بچوں سے کام لینے سے متعلق قوانین منظور کر لیے۔ صوبائی وزیرِ ثقافت جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ چلڈرن ڈراما انڈسٹری آرڈیننس بچوں سے کام لینے کے اوقات کا تعین کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ ثقافت سندھ نے کہا کہ چلڈرن ڈراما انڈسٹری آرڈیننس کے تحت بچوں کو اسکول کے اوقات میں ڈرامہ انڈسٹری میں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ شوٹنگ   یا ریکارڈنگ سیشن رات کو دیر گئے تک جاری نہیں رکھا جاسکے گا۔

بیان میں صوبائی وزیر جنید علی شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جو اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے۔ چھوٹے فنکاروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ آرٹ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔

وزیرِ ثقافت سندھ نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لے سکتے ہیں جبکہ سندھ ایکٹر رایلٹی ایکٹ کے تحت اداکاروں کو تحفظ دیا جائے گااور انہیں رایلٹی ملے گی۔

وزیرثقافت جنید علی شاہ نے کہا کہ ایکٹ کے تحت اداکاروں کو ان کے تخلیق کردہ مواد پر سوشل میڈیا، فلم اور ڈرامہ کے منافعے سے آمدن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزارتِ ثقافت رایلٹیز کمیٹی میں رجسٹرڈ فنکاروں کو تحففظ دے گی۔ 

Related Posts