اسلام آباد :وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر آج پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرینگے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے 5 روپے فی یونٹ کے سبسڈی پیکیج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا پیٹرول 10روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمت میں 5فی یونٹ کمی کا فیصلہ
عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، تفصیلات کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کرونگا۔
تحریک انصاف حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ تفصیلات کا اعلان میں کل ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 3, 2022
وزیر توانائی نے کہا کہ شمسی توانائی پر ٹیوب ویل چلانے والے کسانوں کے لیے خوشخبری ہے، کسان اپنے کنکشن پر نیٹ میٹرنگ کا استعمال کر سکتے ہیں اور ان دنوں جب ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی، کسان حکومت کو بجلی فراہم کرکے ان کے بجلی کے بلوں کو کم کریں۔یہ سہولت اب پورے پاکستان میں دستیاب ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ملک میں بجلی قیمتوں میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے آئندہ بجٹ تک قیمتیں منجمد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
Big relief for farmers that use solar power for tubewells. Their electricity bills will start reversing during the days the tubewells are not needed to be run. All other distribution companies will also be implementing this. pic.twitter.com/VQRIWncSZF
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 3, 2022