اسلام آباد: رمضا ن المبارک میں عوام کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمتیں بڑھانے کی سمری کو مسترد کردیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی اور موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اوگرا کی سفارش کردہ قیمتیں لف ہیں۔ جو منظور نہیں کی گئیں pic.twitter.com/ngCNpmQ7Yf
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 30, 2021