حکومت کا نیب آرڈیننس اوربے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approves inquiry against former ministers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرنے والے کسی بھی شخص کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی۔
نئی ترمیم کے بعد ملزم کو انکوائری، انویسٹی گیشن یا ٹرائل کے دوران بھی سی کلاس میں رکھا جائے گا، سی کلاس جیل سے متعلق ترمیمی بل کے سب سیکشن 10 میں نئی شق بھی شامل کی گئی، نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017ء میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں وسل بلور کی تعریف شامل کی گئی ہے جبکہ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کے سیکشن 2 میں شق نمبر 31 کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی ترمیم کے مطابق اینٹی کرپشن کا کوئی بھی قانون بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرسکے گا،بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کی ترمیم اور منظوری کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

Related Posts