اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے مشاورت میں گندم کی قیمت 19 سو 50 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، فیصلے سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان سے خزانہ، خوراک، فوڈ سیکورٹی اور دیگر وزارتوں کے حکام کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گندم، آٹے کی قیمت اور سرکاری گندم ریلیز کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں معیاری آٹے کی سستے نرخوں پر فراہمی پر مشاورت کی گئی۔
معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے مشاورت میں گندم کی قیمت 19 سو 50 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، فیصلے سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے ہوگی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 11 سو روپے تک ہوگی۔
مزید پڑھیں:افغان بھائیوں کی غیر مشروط مدد جاری رکھیں، شاہ محمود قریشی