لندن :وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور انہیں مختلف اقدامات کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،برطانوی پاکستانی کمیونٹی،نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز برطانوی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہاؤس لندن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی پاکستانی رہنماؤں اور کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کے جائز حق “حق خود ارادیت” کے حصول کیلئے موثر آواز بلند کرنے کے حوالے سے برطانوی پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔
وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر، کو اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل کاوشوں سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں ٹھوس شواہد پر مبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سیاحتی شعبے میں قومی معیشت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے،صدر پاکستان