اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معاشی استحکام کے حصول کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ استحکام کا اگلا مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام برائے مالی سال 2019-20کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری پلاننگ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔
وزیر اعظم کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام برائے مالی سال 2019-20 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی اب تک کی کاکردگی کی تفصیلی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے لئے حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 380نئی اسکیموں کا اجراء کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معاشی استحکام کے حصول کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ استحکام کا اگلا مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا تحفہ، حکومت کی پیٹرولیم قیمتوں بڑھانے کی تیاریاں