وفاقی حکومت نے عید الفطر پر22تا27 مئی تک تعطیل کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt announces six-day holiday for Eidul Fitr

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے لئے 22 مئی سے 27 مئی تک چھ روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے، تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران عید کی تعطیلات کے دوران تمام بازار ، عوامی مقامات اور دیگر غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے۔طبی خدمات ، ضروری دکانیں اور دیگر ہنگامی خدمات معمول کے مطابق ہوں گی ۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 30 روزے پورے ہونگے اور عید الفطر 25 مئی کو ہونے کی امید ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ 23 مئی کورویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کردیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور866 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اس بار عید الفطر نہایت سادگی کیساتھ منائی جائیگی۔

Related Posts