آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ،حکومت اور اپوزیشن نے ملکی مفادات میں پاس کیا‘ چوہدری شجاعت حسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ch shujaat
مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ؟ عوامی فلاح کے بجائے گورکھ دھندوں میں نہ پڑیں‘چوہدری شجاعت حسین

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ملکی مفادات کو اہمیت دینے کی خواہشات کا مظہر ہے۔

انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ آرمی ایکٹ کے پاس ہونے پر عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس کیا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے۔

یہ پوری گورنمنٹ اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیر غور آنے والی ہر پروپوزل میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں اور اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں۔

مزید پڑھیں:انتہا پسندانہ نظریہ نے بھارت کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ،عمران خان

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا خواہ وہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا جائے یا حکومت کی جانب سے۔

Related Posts